چنڈی گڑھ،25؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جیل میں بند ریپ کے مجرم رام رہیم نے سی بی آئی کورٹ کی طرف سے 20 سال قید کی سزا سنائے جانے کو چیلنج دیتے ہوئے پیر کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی۔پنچکولہ کی خصوصی سی بی آئی کے عدالت نے رام رہیم کو28 اگست کو20 سال کی قید دی تھی۔دفاعی وکیل گرگ نروانانے کہاکہ ہم نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں آج اپیل داخل کی۔اس کے ذریعے، ہم سی بی آئی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی بی آئی کورٹ کے فیصلہ کوبہت سی بنیادوں پرچیلنج کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ ایک بنیاد یہ ہے کہ اس واقعہ کے بعد سی بی آئی نے چھ سالوں سے خواتین کی بیانات کی ریکارڈنگ میں تاخیرکی ہے۔سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ نے 25 اگست کو رام رحیم کو اس معاملے میں قصوروار ٹھہرایا تھا جس کے بعد پنچ کولااور سرسا اضلاع میں تشدد اور آگ زنی ہوئی تھی۔ اس تشدد میں41 افرادنے اپنی جان کھو دی اور بہت سے زخمی ہوئے۔